اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسٹریٹیجک ریسرچ سینٹر کے سربراہ نے کہا ہے کہ اگر امریکہ جوہری معاہدے کو سبوتاژ کرے اور اپنے وعدوں سے پیچهے ہٹ جائے تو اسلامی جمہوریہ ایران کے پاس بهی دوسرا راستہ موجود ہے.
یہ بات علی اکبر ولایتی نے لبنانی ٹی وی چینل المیادین کو خصوصی انٹرویو کے دیتے ہوئے کہی.
انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے ترکی میں ہونے والی حالیہ ناکام فوجی بغاوت کے آغاز سے ہی اس کی مذمت کی کیوں کہ ایران جمہوری حکومتوں کی حمایت کرتا ہے.
انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران شام اور عراق کی جائز حکومتوں کی درخواست پر ان دونوں ممالک کو مشاوراتی مدد فراہم کر رہا ہے.
اس موقع پر انہوں نے ایران کے مخالف امریکی حزب اختلاف کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ڈیموکریٹ اور ریپبلکن کے درمیان کوئی فرق نہیں ہے.
علی اکبر ولایتی نے کہا کہ اگر امریکیوں نے جوہری معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی تو ایران کے ہاته بندهے ہوئے نہیں ہیں تہران اپنے مفادات کیلئے دوسرے اختیارات استعمال کر سکتا ہے.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲